تازہ ترین

سی ایم پنجاب 79ویں جشن آزادی خواتین را انٹر ڈسٹرکٹ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں لاہور کی آمنہ بابر نے بہترین خاتون پاور لفٹر کا اعزاز حاصل کرلیا۔پنجاب را پاور لفٹنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چیمپئن شپ ایلیٹ ٹریننگ سینٹر پنجاب اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جس کا انعقاد ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس لاہور اور میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے اشتراک سے کیا گیا۔آمنہ بابر نے بینچ پریس اور ڈیڈ لفٹ کے مقابلوں میں مجموعی طور پر 225 کلو وزن اٹھا کر چیمپئن شپ کی بہترین خاتون پاور لفٹر کا اعزاز اپنے نام کیا۔مقابلوں میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، بھلوال، شیخوپورہ، ننکانہ اور قصور سے 85 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔خواتین کھلاڑیوں نے جونیئر، سینئر اور ماسٹرز کیٹیگریز میں حصہ لیتے ہوئے اپنی مہارت اور طاقت کا مظاہرہ کیا۔

Leave A Comment

Advertisement