پاکستان نے ہارس بیک آرچری میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا، پاکستان کے علی فواد نے گھوڑے پر تیر اندازی کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔علی فواد واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے ہارس بیک آرچری کے تمام فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ وہ امریکا، روس اور انڈونیشیا میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان ٹیم کی قیادت بھی کرچکے ہیں۔وہ تمام فارمیٹس میں پاکستان کے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے ایتھلیٹ جبکہ عالمی چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کی جانب سے بہترین اسکور کا اعزاز رکھتے ہیں۔ علی فواد اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان کے لیے متعدد تمغے جیت چکے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement