آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان، بابر اعظم کی ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت کا امکان
سابق کپتان بابر اعظم کی آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والے ون ڈے سیریز کے اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔آسٹریلیا کے ساتھ ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کے انتخاب پر حتمی مشاورت جاری ہے۔ اسکواڈ میں فخر زمان، سفیان مقیم اور حنین شاہ کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ فہیم اشرف اور حسین طلعت کا جگہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔اس کے علاوہ محمد رضوان کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے، ون ڈے سیریز کے میچز 30 مئی، 2 اور 4 جون کو کھیلے جائیں گے۔پاکستان ٹیم 22 مئی سے راولپنڈی میں ٹریننگ کرے گی اور 1 پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔
Leave A Comment