ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت اور انگلینڈ مسلسل تیسرے سیمی فائنل میں مدمقابل
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں شیڈول دوسرے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔انگلش ٹیم کے آل راؤنڈ ول جیکس امیدوں کا محور ہوں گے، دوسری جانب بھارت کے سنجو سیمسن ایک بار پھر صلاحیتوں کا اظہار کرنے کیلیے بے تاب ہوں گے۔بھارت کو ایونٹ میں اب تک صرف ایک میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف شکست ہوئی تھی۔
انگلینڈ کا سفر چھوٹی ٹیموں کے ساتھ کانٹے دار مقابلوں سے شروع ہوا مگر بتدریج کارکردگی کا معیار بہتر ہوتا گیا۔سپر ایٹ راؤنڈ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ اور پاکستان جیسے حریفوں کو مات دے کرسیمی فائنل میں جگہ پکی کی۔