تازہ ترین

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کے مڈل اوورز میں زیادہ مؤثر بیٹنگ کی ضرورت ہے۔ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ پر مسلسل کام جاری ہے کیونکہ ہمارا ہدف آئندہ ڈیڑھ سال میں بہترین ممکنہ ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ تیار کرنا ہے۔ حالیہ وائٹ بال کیمپ نے نئے ٹیلنٹ کو جانچنے کا بہترین موقع فراہم کیا، نوجوان کھلاڑیوں میں صلاحیت موجود ہے، لیکن انہیں مزید محنت اور وقت درکار ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینے کے ساتھ ان پر صبر کرنا بھی ضروری ہے۔ پاور پلے میں مزید وکٹیں حاصل کرنے اور بولنگ میں تسلسل لانے پر توجہ ہے، فٹنس میں بہتری سے کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔

 آسٹریلیا کے خلاف سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع ہے، آسٹریلیا مضبوط حریف ہے، شائقین ٹیم اور نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور حمایت کریں۔ پاکستان کے شائقین پُرجوش ہیں اور ان کی حمایت ٹیم کے لیے بہت اہم ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement