آئی سی سی کی سالانہ ٹی 20 رینکنگ آگئی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سالانہ ٹی 20 ٹیم رینکنگ جاری کردی، پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ٹی 20 ٹیم کی سالانہ رینکنگ میں ابتدائی 7 ٹیموں کی پوزیشن برقرار رہی، 1 پوائنٹ کی کمی کے باوجود ورلڈچیمپئن بھارت پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ درجہ بندی میں انگلینڈ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، نیوزی چوتھے، جنوبی افریقا پانچویں، پاکستان چھٹے اورویسٹ انڈیز کی ٹیم 7 ویں نمبر پر برقرار ہے۔سری لنکن ٹیم 6 پوائنٹس کی کمی کے بعد 8 ویں سے 9 ویں نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ بنگلادیش کی ٹیم 1 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 8 ویں پوزیشن پر آگئی ہے۔ افغانستان کی ٹیم 10 ویں، زمبابوے 11 ویں اور آئرلینڈ کی ٹیم 12 ویں نمبر پر موجود ہے۔
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 کی سالانہ رینکنگ میں پہلی 10 پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔آسٹریلیا پہلے، انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، جنوبی افریقا پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹے، سری لنکا ساتویں اور پاکستانی ٹیم 8 ویں نمبر پر موجود ہے۔