پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا دوسرا فلڈ لائٹ میچ آج کھیلا جائے گا
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریزکا دوسرا فلڈ لائٹ میچ آج نیشنل بنک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔روٹیشن پالیسی کے تحت پاکستان ٹیم میں کم از کم دو تبدیلیاں متوقع ہیں، پہلا مقابلہ ریکارڈ 153 رنزسے جیتنے والی پاکستان ویمن ٹیم کو 3 میچزکی سیریزمیں 0-1 کی سبقت حاصل ہے، سیریزکا مقصد آئی سی سی ویمنزٹی ٹونٹی ورلڈ کپ2026 سے قبل تیاری ہے،میگا ایونٹ 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ اورویلزمیں طے ہے۔
عالمی ویمنز کپ سے قبل پاکستان 28 مئی سے 4 جون تک آئرلینڈ میں ہونے والے سہ ملکی ٹی ٹونٹی ویمن ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کرے گا،میزبان آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز بھی ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔دونوں ٹیموں نے بدھ کو پریکٹس سیشن میں شرکت کی بجائے آرام کو ترجیح دی جبکہ کھلاڑیوں نے نجی مصروفیات میں وقت گزارا، واضح رہے کہ پیرکو پہلے میچ میں پاکستان نےکئی ریکارڈز بنائے، قومی ویمن ٹیم نے 153 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سب سے زیادہ مارجن سےجیت کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔
Leave A Comment