تازہ ترین

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کا آغاز  بھارت سے ہوگا۔ بی بی ایل کا پہلا میچ دسمبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، بی بی ایل سیزن کے پہلے میچز کی میزبانی چنئی کرے گا ، جس کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کو تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن اور بھارتی بورڈ کے جانب سے مثبت فیڈ بیک ملا ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے بی بی ایل کے افتتاحی میچ کے لیے چنئی کے وینیو کا انتخاب کیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے 5 رکنی وفد نے چنئی میں ایک میٹنگ میں حصہ لیا تھا، آسٹریلوی وفد نے آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کا آخری ہوم میچ بھی دیکھا تھا۔

بھارتی  میڈیا رپورٹ کے مطابق وفد نے وینیو کی ریکی مکمل کر لی ہے، تاہم حکومتی سطح پر ابھی معاملات طے ہونا باقی ہیں ، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement