پہلا ٹیسٹ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 268 رنز کا ہدف دیدیا
بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 268 رنز کا ہدف دے دیاہے ۔ بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی جس میں کپتان نجم الحسن شانتو 87 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ مومن الحق نے 56 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ مہدی حسن میراز نے 24، مشفیق الرحمان نے 22، لٹن داس نے 11 ، شادمان اسلام نے 10 سکور بنائے ۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور حسن علی نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی 2 اور محمد عباس ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔
Leave A Comment