بنگلادیش ورلڈ کپ کا حصہ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ 21 جنوری کو ہو گا
ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلادیش کی شرکت کا فیصلہ 21 جنوری کو ہوگا۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کے معاملے میں بی سی بی تاحال اپنے موقف پر قائم ہے۔آئی سی سی نے بی سی بی کو ڈھاکا مذاکرات میں ڈیڈ لائن سے متعلق مطلع کردیا اور ساتھ ہی بنگلادیش کی گروپ تبدیلی کی درخواست بھی نہیں مانی۔بنگلادیش نے گروپ بی میں شامل آئرلینڈ کے ساتھ گروپ تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی، ورلڈکپ میں بنگلادیش کی شرکت کرنے کا فیصلہ 21 جنوری کو فائنل ہوگا۔
آئی سی سی نے بنگلادیش کو یہ یقین دہانی کرائی کہ انہیں کوئی سیکیورٹی خدشات نہیں، جسے اب بی سی بی کے حتمی جواب کا انتظار ہے۔بنگلادیش کے انکار کی صورت میں آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر دوسری ٹیم کو ورلڈ کپ میں شامل کرسکتا ہے، اس کے لیے اسکاٹ لینڈ کی ٹیم موجود ہے۔
Leave A Comment