پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا وقت تبدیل کرنے کا فیصلہ
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز کا وقت تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 29 جنوری، 31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ میچز کے اوقات میں تبدیلی کرنے کے فیصلے کا جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ موسمی شدت کی وجہ سے میچز کے اوقات تبدیل کیے جارہے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی میچز سہہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے، ان میچز کا ٹاس سہہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگا۔اس سے قبل پہلے شیڈول کے مطابق میچز کا آغاز چھ بجے اور ٹاس ساڑھے پانچ بجے ہونا تھا۔