تازہ ترین

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 61 رنز سے شکست دے دی، جس کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ تقریباً بند ہوچکا ہے۔

سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے مسلسل دو شکستوں کے بعد سری لنکن ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی اور ساتھ ہی  پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا مزید مشکل ہوگیا۔سری لنکا کے خلاف فتح کے بعد نیوزی لینڈ کا رن ریٹ پلس 3.05 ہوگیا ہے جب کہ پاکستان کا رن ریٹ مائنس 0.46 ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم گروپ ٹو میں اپنا آخری میچ جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی جب کہ پاکستان اپنا آخری میچ ہفتے کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا، نیوزی لینڈ ٹیم انگلینڈ سے میچ ہاری تو پاکستان کا کچھ چانس باقی رہے گا۔انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد بھی پاکستان کو سری لنکا سے بڑے مارجن سے میچ جیتنا ہوگا، اگر نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی تو پاکستان ٹیم سری لنکا کے میچ سے قبل ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی۔

 اس گروپ سے انگلینڈ کی ٹیم پہلے ہی میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کر چکی ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement