پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد کنگزمین نے آسٹریلوی کھلاڑی کو کپتان بنادیا
پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد کنگزمین نے آسٹریلوی کھلاڑی کو کپتان بنادیا۔پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں شامل ہونے والی ٹیم حیدرآباد کنگزمین نے مارنس لبوشین کو قیادت سونپ دی ہے۔ حیدرآباد کنگزمین نے ایکس پر جاری ایک اینیمیٹد ویڈیو کے ذریعے لبوشین کو کپتان بنائے جانے کا اعلان کیا۔
مارنس لبوشین پی ایس ایل 11 میں کپتان بننے والے تیسرے آسٹریلوی کھلاڑی ہیں۔کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر اور ملتان سلطانز کی قیادت اسٹیو اسمتھ کریں گے۔