پی ایس ایل: پہلے ایلیمینیٹر میچ میں آج حیدر آباد اور ملتان مدمقابل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا ایلیمینیٹر مرحلہ آج شروع ہوگا۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ایلیمینیٹر میچ میں حیدرآباد کنگز مین اور ملتان سلطانز میں آج شام 7 بجے جوڑ پڑے گا، ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔جیتنے والی ٹیم دوسرے ایلیمینیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا کرے گی۔