محسن نقوی کی کھلاڑیوں سے ملاقات: ٹی 20سیریز جتینے پر مبارکباد دی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد دی۔ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا، اُنہوں نے منیجر نوید اکرم چیمہ، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو بھی شاباش دی۔
چیئرمین پی سی بی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ آپ نے اپنی کارکردگی سے پاکستان کا نام روشن کیا، محنت، ٹیم ورک اور پروفیشنل ازم کا نتیجہ ہمیشہ جیت کی صورت میں سامنے آتا ہے، کھلاڑیوں کی قابل تحسین کارکردگی کو شائقین کرکٹ نے بھی سراہا ہے۔ آخری ٹی 20 میچ کے لئے بھی قومی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔