ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ایشیا کپ اور ایشین گیمز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دونوں ایونٹس کے لیے 15،15 رکنی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جبکہ فاطمہ ثناء دونوں ٹورنامنٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گی۔
فاطمہ ثناء، منیبہ علی، شوال ذوالفقار، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، سائرہ جبیّن، ایمان فاطمہ، ایمان نصیر، امِ ہانی، طوبہ حسن، نَشرا سندھو اور مومنہ ریاست دونوں اسکواڈز کا حصہ ہوں گی۔
ایشیا کپ اسکواڈ میں نجیہہ علوی، وحیدہ اختر اور سعدیہ اقبال بھی شامل ہیں، جبکہ ایشین گیمز کے لیے عالیہ ریاض، تسمیہ رباب اور حمنہ بلال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
قومی ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ 16 سے 25 اگست تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوگا۔ ڈی پی ورلڈ ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا، جس کے تمام 15 میچز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔