تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور ویلز کا میچ 3-3 گول سے برابر ہوگیا ہے۔ نیدرلینڈز کے ویگنر ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویلز کے درمیان کھیلا گیا ایونٹ کا نواں میچ 3-3 گول سے براہر ہوگیا۔پاکستان کی جانب سے رحمان، سفیان خان، حنان نے جبکہ ویلز کے لیے فرلونگ نے دو اور بریڈ شا نے ایک مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا۔

پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ روایتی حریف بھارت سے بدھ کو کھیلے گی اور اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے کے لیے قومی ٹیم کو ہر صورت یہ میچ جیتنا ہوگا۔

Leave A Comment

Advertisement