نیشنل چیمپئنز کپ، ملتان میں پاکستان گولڈ اور پاکستان گرینز کی ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہونگی
نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل میں کل پاکستان گولڈ اور پاکستان گرینز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ، فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں شاداب خان اور شاہین آفریدی نے وننگ ٹرافی کیساتھ تصاویر بنوائیں ۔
پاکستان گرینز نے ٹورنامنٹ میں اپنے تینوں میچز جیتے ہیں، پاکستان گولڈ تین میں سے ایک میچ جیت سکی ہے، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو پچاس لاکھ روپے انعام، جبکہ رنرز اپ کو پچیس لاکھ انعام ملے گا۔ٹورنامنٹ کا فائنل دوپہر تین بجے شروع ہوگا ، ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا، میچ کے بعد میوزیکل کنسرٹ بھی ہوگا ، مشہور گلوکار ساحر علی بگا کنسرٹ میں پرفارم کریں گے ۔