تازہ ترین

پاکستان بلائینڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق صوبہ سندھ اور بلوچستان نے 9ویں پی بی سی سی ٹی-20 بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ کے پہلے دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹورنامنٹ کا آغازسوموار کے روز ایبٹ آباد میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ ہوا۔ افتتاحی تقریب ایبٹ آباد پبلک اسکول (اے پی ایس) کے کرکٹ گراونڈ میں منعقد ہوئی جہاں ریٹائرڈ کیپٹن سردار سلیم، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔اس موقع پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ اور ایبٹ آباد پبلک اسکول کے پرنسپل آکٹر قریشی بھی موجود تھے۔پہلے میچ میں پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement