پی ایس ایل 11 کا 26 مارچ سے آغاز، فرنچائزز کو اوپن آکشن فارمولہ اپنانے کی تجویز
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے فرنچائزز کو اوپن آکشن فارمولہ اپنانے کی تجویز دے دی، اس حوالے سے گورننگ کونسل میٹنگ میں ہفتے کو بھی بات چیت ہوگی،ارکان نے 11 ویں ایڈیشن کا 26 مارچ کو ہی آغاز کرنے پر اتفاق کر لیا، ریٹینشن سمیت اہم امور پر بھی تبادلہ خیال جاری رہے گا۔پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا،دونوں نئی ٹیموں کے مالکان بھی شریک ہوئے، ذرائع کے مطابق ارکان نے 11 ویں ایڈیشن کا 26 مارچ کو ہی آغاز کرنے پر اتفاق کر لیا، اس سے قبل23 تاریخ کو افتتاح کی تجویز سامنے آئی تھی۔
میٹنگ میں سب سے اہم معاملہ ڈرافٹ یا آکشن کے حوالے سے تھا، چیئرمین بورڈ محسن نقوی نے ٹیم اونرز کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ اوپن آکشن فارمولے کو اپنایا جائے،اس کا کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہو گا، بعض اونرز اس سے متفق نظر آئے جبکہ دیگر ڈرافٹ کے ہی خواہاں ہیں۔