ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء: گوتم گمبھیر نے تاریخی فتح 2 کرکٹرز کے نام کر دی
گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء جیت لیا۔فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ اپنے نام کیا اور مسلسل دوسری بار ٹائٹل کا کامیاب دفاع بھی کیا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گوتم گمبھیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بجائے صرف ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑیوں کو جوابدہ ہوں، ایک کوچ اتنا ہی اچھا ہوتا ہے جتنی اچھی اس کی ٹیم کارکردگی دکھاتی ہے۔پریس کانفرنس کے دوران گوتم گمبھیر نے جیت کو سابق بھارتی کوچ راہول ڈریوڈ اور کرکٹر وی وی ایس لکشمن کے نام کرتے ہوئے کہا کہ راہول ڈریوڈ نے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی جبکہ وی وی ایس لکشمن نے بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسیلینس میں نوجوان کھلاڑیوں کی بہترین کھیپ تیار کی۔انہوں نے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین جے شاہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں جے شاہ نے مجھے فون کر کے حوصلہ دیا تھا۔
Leave A Comment