آئی سی سی کے بھارتی چیئرمین جے شاہ اور پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء کا مصافحہ توجہ کا مرکز بن گیا
لندن میں آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ کپتانوں کا فوٹو شوٹ ہوا جس میں آئی سی سی کے بھارتی چیئرمین جے شاہ اور چیف ایگزیکٹو سنجوگ گپتا نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء سے بھی ہاتھ ملایا جو توجہ کا مرکز بن گیا۔ واٹرلو برج پر اس تقریب کے مہمان خصوصی آئی سی سی چیئرمین جے شاہ اور سنجوگ گپتا تھے۔
سنجوگ کپتان گروپ فوٹو میں بھی پاکستانی کپتان فاظمہ ثناء کے ساتھ کھڑے نظرآرہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین اسے کرکٹ میں’’ پاکستان اور بھارت کاہینڈ شیک‘‘ قرار دے کر تبصرے کرنے میں مصروف ہیں۔
اس تقریب میں شرکت کےلیے تمام کپتان ایک ہی بس میں سوار ہوکر لندن برج پر پہنچی تھیں۔ تقریب میں کپتانوں نے اپنی ٹیموں کی تیاریوں پر بھی بات کی اور بہترین پرفارمنس دینے کا عزم کیا، اس تقریب کودیکھنے کےلیے شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، اس موقع پر آٹوگراف بھی کپتانوں نے دیئے۔آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کا 12 جون سے آغاز ہو رہا ہے۔