تازہ ترین

پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر حسن علی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ وائٹیلیٹی بلاسٹ میں لیسٹر شائر کے خلاف میچ میں حسن علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔اس دوران انہوں نے بڑا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین 350 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔چیمپئنز ٹرافی 2017 کے بہترین باؤلرحسن علی نے یہ کارنامہ صرف 243 میچز میں انجام دیا اور افغان سپنر راشد خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔راشد خان نے 350 وکٹوں کا ہندسہ 251 میچز میں مکمل کیا تھا۔

 

Leave A Comment

Advertisement