تمیم اقبال بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر منتخب
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال کو بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا۔ ڈھاکہ میں ہونے والے انتخابات میں تمیم اقبال بلا مقابلہ نئے صدر منتخب ہوئے۔ تمیم اس عہدے کے لیے واحد امیدوار تھے۔ وہ مجموعی طور پر4 سالہ مدت کے لیے بورڈ کی قیادت کریں گے، جبکہ اس سے قبل وہ 2 ماہ تک عبوری (ایڈہاک) کمیٹی کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
بنگلہ دیشی حکومت نے اپریل میں سابق صدر امین الالسلام کی سربراہی میں قائم منتخب بورڈ کی تحلیل کے بعد عبوری انتظامیہ کے تحت نئے انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔صدر چُننے کا عمل پورے دن جاری رہا، جس میں روایتی ووٹنگ کے ساتھ ساتھ ای بیلٹنگ کا بھی استعمال کیا گیا۔ ووٹنگ کا انعقاد ڈھاکا میں بورڈ ہیڈکوارٹرز شیر بنگلا نیشنل سٹیڈیم میں ہوا۔انتخابات کے نتیجے میں مختلف زمروں سے 23 ڈائریکٹرز منتخب ہوئے، جبکہ بعد ازاں حکومت کی جانب سے 2 نمائندوں کا اعلان کیا گیا، یوں 25 رکنی بورڈ تشکیل پایا۔