تازہ ترین

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بھارت کے جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹاپ اسکورر ہونے کی پیش گوئی کر دی۔ آئی سی سی ریویو کے تازہ ترین ایڈیشن میں رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ ابھیشیک ایک اسٹار ہیں، وہ اس ٹورنامنٹ میں اسکورنگ چارٹس میں ٹاپ کریں گے اور ایسا کرنے میں آئی سی سی ٹورنامنٹس کا تجربہ نہ ہونا رکاوٹ نہیں بنے گا۔ان کا خیال ہے تجربے کا نہ ہونا ایک مثبت پہلو ہے۔ وہ لیڈنگ رن اسکورر اور ممکنہ طور پر ایونٹ کے بہترین کھلاڑی ہو سکتے ہیں۔ اگر بلے باز ایسا کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو بھارت کو ہرانا اور بھی مشکل ہو جائے گا۔