تازہ ترین

پاکستان اور زمبابوے کی ویمن ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز آج سے ہو گا۔دونوں ٹیمیں گزشتہ روز پریکٹس کے لئے نیشنل سٹیڈیم کراچی پہنچیں، جہاں سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔

اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان قومی ویمن کرکٹ ٹیم فاطمہ ثنا نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں سب کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری کی جانب سے حوصلہ افزائی سے بہت اچھا لگا، سب پروفیشنل کھلاڑی ہیں، سب کھلاڑی چاہتی ہیں کہ پاکستان ورلڈ کپ جیتے۔ ڈائٹ پلان جو کوچز نے دیا اس پر عمل کر رہے ہیں، چٹ پٹے کھانوں کا شوق نہیں ۔ اپنے آپ کو سیو رکھنے کے لیے ریسٹ کیا آگے بڑے ایونٹ ہیں۔کوشش تھی کہ نوجوان اور نئی لڑکیوں کو موقع دیا جائے، فاطمہ ثنا نےکہا کہ پاکستان کی بولنگ بہت اچھی ہے، خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement