بابر اعظم کا بگ بیش لیگ میں سفر اختتام پذیر،وطن واپس بلا لیا گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر بابر اعظم کو وطن واپس بلا لیا ہے۔ بابر اعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جوائن کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی واپسی قومی ذمہ داریوں کے پیش نظر عمل میں لائی گئی ہے،وہ قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔ بابر اعظم اب بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف چینلنجر میچ اور فائنل میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی نہیں کریں گے۔بابر اعظم نے بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی جانب سے مایوسن کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے ٹورنامنٹ میں 11 میچز کھیلے اور 103 کے اسٹرائیک ریٹ سے 202 رنز اسکور کیے، جن میں 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔