تازہ ترین

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 25 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی اور ساتھ ہی سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔بھارت کے شہر ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ سی کے میچ میں نیپال نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا تھا۔ہدف کے تعاقب ویسٹ انڈیز کی جانب سے برینڈن کنگ اور شائے ہوپ نے اننگز کا آغاز کیا۔ برینڈن کنگ 22 رنز بنا کر یادیو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، شائے ہوپ 61 اور شمرون 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس طرح ویسٹ انڈیز نے نیپال کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 134 رنز کا ہدف 15.2 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اس طرح ویسٹ انڈیز نے نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری فتح اپنے نام کرلی اور 6 پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میگا ایونٹ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل جنوبی افریقا کی ٹیم بھی 3 میچز جیت کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement