تیسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 177 رنز بنالیئے ، 357 کی برتری حاصل
بارش اور خراب روشنی کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے روز کا کھیل ختم کر دیا گیا، کھیل کے اختتام تک دوسری اننگز میں انگلینڈ نے 7 کٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنا لیئے اور 357 رنز کی برتری حاصل کر لی ۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈان لارنس 50 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں اور کل دوبارہ کھیل کا آغاز کریں گے جبکہ ان کے ساتھ اولی روبنسن 2 رنز کے ساتھ موجود ہیں ۔ان کے علاوہ ایمیلیو نے 31 اور ہیری بروک نے 34 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جوئے روٹ نے 24 رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 3 ، خرم شہزاد اور محمد علی نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 110 سکور پر آوٹ ہو گئی اور بال بال فالو آن سے بچی ۔