تازہ ترین

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم مکمل طور پر فٹ ہوگئے ہیں اور انہوں نے دوبارہ پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے۔بابر اعظم نے ڈھاکا میں بیٹنگ کوچ اسد شفیق کی نگرانی میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی اکیڈمی میں بھرپور بیٹنگ مشقیں کیں۔اس دوران ٹیم کے ٹرینر اور فزیو بھی ان کے ہمراہ موجود رہے، جبکہ بابر اعظم نے وکٹوں کے درمیان دوڑ بھی بغیر کسی دشواری کے مکمل کی۔

واضح رہے کہ گھٹنے میں تکلیف کے باعث بابر اعظم بنگلادیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ بابر اعظم سلہٹ میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

 

Leave A Comment

Advertisement