کرس گرین اور عثمان خواجہ پی ایس ایل 11 کا حصہ بن گئے
آسٹریلیا کے دو کرکٹرز کرس گرین اور عثمان خواجہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا حصہ بن گئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کرس گرین کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا، انہیں میکس برائنٹ کی جگہ یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے کرس گرین کو ایک کروڑ 40 لاکھ روپے میں اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ عثمان خواجہ انگلش کرکٹر لاوری ایونز کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔
میکس برائنٹ انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔
Leave A Comment