ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، سلمان علی آغا پاکستان ٹیم کے کپتان ہوں گے۔لاہور میں کپتان سلمان علی آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا۔
اسکواڈ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں فہیم اشرف، خواجہ محمد نافع، محمد سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان عثمان طارق ,ابرار احمد، بابر اعظم، فخر زمان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان، صائم ایوب، شاداب خان اور نسیم شاہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔