دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو41 رنز سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کردی
دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے کر تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی ہے۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان کی پوری ٹیم نے 44 اوورز میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کا بیٹنگ آرڈر آسٹریلوی بولرز کے سامنے ناکام ہو گیا اور چھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا۔ اوپنر معاذ صداقت بغیر کوئی رن بنائے نیتھن ایلس کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، جبکہ صاحبزادہ فرحان بھی صرف تین رنز بنا کر میتھیو کوہنیمن کا شکار بنے۔بابر اعظم سے بڑی اننگز کی امید تھی تاہم وہ بھی ناکام ثابت ہوئے اور 16 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد غازی غوری نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 37 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم وہ ایڈم زمپا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اس کے بعد سلمان علی آغا سات اور عبدالصمد دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے یوں 58 کے مجموعی سکور پر پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔مشکل صورتحال میں شاداب خان اور عرفات منہاس نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی اور ساتویں وکٹ کے لیے 59 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ عرفات منہاس 33 رنز بنا کر نیتھن ایلس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی اننگز کا آغاز انتہائی خراب رہا، الیکس کیری میچ کی پہلی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد میتھیو شارٹ 15 رنز بنا کر ابرار احمد کا شکار بنے۔ابتدائی دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد جوش انگلس اور مارنس لبوشین نے سکور کو سنبھالنے کی کوشش کی، تاہم لبوشین صرف پانچ رنز بنا کر عرفات منہاس کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔کپتان جوش انگلس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 51 رنز کی اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے شامل تھے، لیکن وہ بھی عرفات منہاس کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔اس کے بعد کیمرون گرین اور میٹ رینشا نے ٹیم کو سہارا دیا۔ کیمرون گرین نے 53 رنز جبکہ رینشا نے 43 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ اسی دوران اولیور پیک نے بھی 31 رنز بنا کر سکور کو مزید آگے بڑھایا۔آخری اوورز میں وکٹیں مسلسل گرتی رہیں۔ میتھیو کوہنیمن، نیتھن ایلس اور دیگر نچلے آرڈر کے کھلاڑی زیادہ دیر مزاحمت نہ کر سکے جبکہ ایڈم زمپا صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے بولنگ میں شاندار کارکردگی دیکھنے کو ملی۔ شاہین شاہ آفریدی نے تین، حارث رؤف، ابرار احمد اور عرفات منہاس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ معاذ صداقت نے ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔