تازہ ترین

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے ساتھ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پاکستان ٹیم کی قیادت شان مسعود ٹیسٹ جاری رکھیں گے جبکہ چار نئے کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، سکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑی لاہور میں جاری این سی اے ریڈ بال کیمپ میں شریک ہیں۔شان مسعود، عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد سکواڈ کا حصہ ہیں علاوہ ازیں محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔

قومی ٹیسٹ سکواڈ 27 اپریل کو کراچی میں کیمپ جوائن کرے گا تاہم کیمپ یکم مئی کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ ٹیم 2 مئی کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔

 پی ایس ایل 11 میں شریک کھلاڑی اپنی ٹیموں کی میچز مکمل ہونے کے بعد کیمپ جوائن کریں گے۔

سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو بنگلہ دیش ٹور کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز اسد شفیق بیٹنگ کوچ اور عمر گل بالنگ کوچ ہوں گے۔

Leave A Comment

Advertisement