بھارت نے زمبابوے کو پہلے ٹی20 میں شکست دیدی
بھارت کی ٹی ٹوینٹی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف کھیلے جانیوالی سیریز میں مینک یادو اور پرنس یادو کی شاندار باؤلنگ اور نوجوان بیٹسمین ویبھو سوریاونشی کی طوفانی نصف سنچری کی بدولت بھارت نے پہلے ٹی20 میچ میں زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں1.0کی برتری حاصل کر لی ہے۔
بھارتی ٹیم کو کپتان شریاس ایّر کی قیادت میں پہلی ٹی20فتح بھی نصیب ہوئی۔ زمبابوے کو سات وکٹوں پر 125 رنز بنائے ،جس کے بعد بھار13.2؍ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر126رنز بنا کر ہدف حاصل کر لیا۔ شریاس ایّر کو بطور کپتان مسلسل چھ ٹی20 شکستوں کے بعد پہلی کامیابی ملی۔ ویبھو سوریاونشی نے صرف 19؍گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 50رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر زمبابوے کو واپسی کا کوئی موقع نہیں دیا۔ ایشان کشن نے 35رن، شریاس نے ناٹ آؤٹ 28 اور تلک ورما نے ناٹ آؤٹ6 رنز بنائے۔
بھارتی بولر مینک یادو نے میچ کی پہلی ہی گیند پر بھارت کو کامیابی دلائی اور اپنے دو وکٹوں کی بدولت پاور پلے میں ہی زمبابوے کی3 وکٹیں گر گئیں۔ بعد میں زمبابوے کے بیٹسمینوں ریان برل 26رنز اور ویسلے مدھیویرے 39؍رنز نے اننگز سنبھالنے کی کوشش کی، جبکہ تڈیواناشے مارومانی ناٹ آؤٹ رہے اور انہوں نے27 رنز بنائے، تاہم زمبابوے کی پوری ٹیم مقررہ 20اوور میں سات وکٹوں پر125رنز ہی بنا سکی۔