بنگلادیش کے ورلڈکپ میں شرکت سے انکار کی صورت میں پاکستان کے بھی بائیکاٹ کا امکان
بنگلا دیش آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا ۔ بنگلا دیش حکومت کی کھلاڑیوں سے اہم ملاقات کے بعد فیصلہ متوقع ہے، ٹیم کے کئی سینئر کھلاڑی ورلڈ کپ میں شرکت کے حق میں ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش حکومت آج کھلاڑیوں کو اعتماد میں لے گی۔ بنگلا دیش کے ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کی صورت میں پاکستان کے بھی بائیکاٹ کا امکان ہے۔غالب امکان ہےکہ آئی سی سی نے بنگلا دیش کا مؤقف نہ مانا تو پاکستان ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے۔