تازہ ترین

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے لاہور میں شیڈول دو میچز کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔  نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے اطراف پارکس کو کور کرنے کا کام جاری ہے جبکہ اس مقصد کیلئے قناتیں بھی لگائی جا رہی ہیں سڑکوں پر اضافی لائٹس کی تنصیب کا کام بھی کل سے شروع کر دیا جائے گا تاکہ شائقین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے داخلی راستوں پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی تصاویر بھی آویزاں کر دی گئی ہیں  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو اور چار جون کو لاہور میں دو ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے جبکہ سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں ہوگا۔ تمام میچز شام ساڑھے چار بجے شروع کیے جائیں گے۔

 

Leave A Comment

Advertisement