نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت کےاہم بلے باز ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے
بھارت کے مڈل آرڈر بیٹر شریاس ایر نیوزی لینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔11 جنوری سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے شریاس ایر کو بی سی سی آئی کی جانب سے کلیئرنس نہیں مل سکی۔ وہ بیٹنگ کے لیے تو فٹ ہیں لیکن وہ پورا وقت فیلڈنگ نہیں کر سکتے۔انجری کے باعث مسل ماس کم ہونے کی وجہ سے ان کا تقریباً چھ کلو وزن کم ہوا ہے۔
اگر شریاس کی ریکوری پلان کے مطابق ہوئی تو وہ 3 اور 6 جنوری کو وجے ہزارے ٹرافی کے دو میچز میں ممبئی کی نمائندگی کر سکیں گے، بعد ازاں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ودودارا میں بھارتی ٹیم کے ساتھ جڑ جائیں گے۔البتہ، بی سی سی آئی ذرائع نے بتایا کہ پیٹ کے آپریشن کے بعد شریاس ایر کی سیریز میں شمولیت کا دار و مدار 50 اوور کے گیم کے لیے ان کی جسمانی مضبوطی پر ہے۔
واضح رہے آسٹریلیا کے خلاف اکتوبر میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں بھارتی مڈل آرڈر کو اسپلین لیکریشن کا سامنا کرنا پڑا تھا۔