انگلینڈ سے شکست کے بعد کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کو ایک اضافی اسپنر کی ضرورت تھی۔انگلینڈ سے تیسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ پچ پر کافی گاس موجود تھی، اسی وجہ سے ٹیم میں تین فاسٹ بولرز اور ایک آل راؤنڈر کو شامل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی غلطیوں کو تسلیم کرکے ان سے سیکھنا ہوگا۔رضا اللہ کی بیٹنگ کے حوالے سے بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم نے بھی ان کی اننگز کو خوب انجوائے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ رضا اللہ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے تھے، صرف یہ سنا تھا کہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچری بنا چکے ہیں۔