ارشد ندیم ورلڈ چیمپئن شپ میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے، سری لنکا کے رمیش پاتھیرنگا کی پہلی پوزیشن
ورلڈ الٹمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم ٹاپ فور میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہے اور پانچویں نمبر پر رہے۔ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں ورلڈ ایلٹیمیٹ اتھلیٹکس چیمپین شپ کا جیولین تھرو فائنل سری لنکا کے رمیش پاتھیرنگا نے چوتھی تھرو 91.09 میٹر کرکے جیت لیا۔
ارشد ندیم نے پہلی تھرو 74.42 میٹر کی۔ ارشد ندیم کی دوسری تھرو 79.66 میٹر رہی جو رواں سیزن میں ان کی بہترین تھرو تھی، جبکہ تیسری کوشش میں انہوں نے 81.49 میٹر کی تھرو کی