محمد رضوان کو سست بیٹنگ پر ریٹائرڈ آؤٹ کرنے پر کپتان اور کوچ نے معذرت کر لی
پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو سست بیٹنگ کے باعث ریٹائرڈ آؤٹ کرنے پر میلبرن رینیگیڈز کے کپتان اور کوچ نے معافی مانگ لی ہے۔میلبرن رینیگیڈز کے کپتان اور کوچ نے محمد رضوان سے ملاقات کے دوران اپنے رویے پر شرمندگی کا اظہار کیا اور معذرت کی۔میلبرن رینیگیڈز کے کپتان وِل سدرلینڈ نے کہا کہ میچ سنسنی خیز مراحل میں تھا، اپنے رویے پر شرمندہ ہوں۔ آپ ایک اچھے کھلاڑی ہیں اور لوگ آپ کو پسند کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ محمد رضوان نے مینجمنٹ کے اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا، کیونکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ کم ہونے پر انہیں ریٹائرڈ آؤٹ کرکے میدان سے واپس بلایا گیا تھا۔