تازہ ترین

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کے لیے این او سی جاری کر دیے۔ پی سی بی کی جانب سے حسن نواز ، حنین شاہ ،نسیم شاہ ، عثمان خان،معاذ صداقت، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور شاداب خان کو سی پی ایل کے لیے اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔کرکٹرز کو 19 اگست سے 21 ستمبر تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔ 
سپنر نعمان علی کو 27 ستمبر تک لنکا شائر کاؤنٹی کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو 7 اگست سے 20 ستمبر تک سی پی ایل کے لیے این او سی جاری ہوا ہے۔ 
مسٹری اسپنر عثمان طارق کو 8 اگست سے 18 ستمبر تک سی پی ایل کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ اسامہ میر کو 7 اگست سے 21 ستمبر تک سی پی ایل کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement