پہلا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ کی سری لنکا کے خلاف 119 رنز سے شاندار فتح
انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 119 رنز سے شکست دے دی۔ساؤتھیمپٹن کے روز باؤل میں کھیلے گئے میچ میں کپتان ہیری بروک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 49 گیندوں پر ناقابل شکست 114 رنز بنائے جو ان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں دوسری سنچری ہے۔انگلینڈ نے پاور پلے میں 90 رنز بنا کر سری لنکن بولنگ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا۔بروک اور جوز بٹلر کی شاندار شراکت داری کی بدولت انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے۔بٹلر نے 44 گیندوں پر 80 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ دونوں بلے بازوں نے 60 گیندوں پر 128 رنز جوڑے۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 135 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔دونیتھ ویلالاگے نے 33 اور ڈاسن شناکا 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔انگلینڈ کی جانب سے سونی بیکر نے 3، لیام ڈوسن اور جیمی اوورٹن نے 2، 2 جبکہ جوش ٹنگ، ول جیکس اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔