پی ایس ایل 11: آج دو بڑے اور سنسنی خیز مقابلے
پاکستان سپر لیگ 11 میں آج دو اہم مقابلے کھیلے جائیں گے، جس میں شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کی توقع ہے۔
پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گے جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
آج کے میچز کے دوران بچوں میں ہونے والے کینسر سے آگاہی کا خصوصی دن بھی منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر تمام کھلاڑی اور آفیشلز گولڈن ٹوپیاں پہن کر میدان میں اتریں گے، جبکہ پشاور زلمی خصوصی گولڈن کٹ میں کھیل پیش کرے گی۔انتظامیہ کے مطابق کینسر سے صحتیاب ہونے والے بچوں کو بھی آج کے میچز دیکھنے کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔پی ایس ایل کے سی ای او نے کہا کہ آج ہم کینسر سے لڑنے والے کمسن جنگجوؤں کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ایس ایل صرف کھیل نہیں بلکہ ایک بامعنی تبدیلی کا پلیٹ فارم بھی رہا ہے۔
Leave A Comment