تازہ ترین

پاکستان کے پریمیئم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی کم ہوتی بولنگ اسپیڈ موضوع بحث بن گئی۔ سابق چیئر مین پی سی بی رمیز راجا کے بعد سابق کرکٹر بازید خان نے بھی شاہین کی گرتی ہوئی بولنگ رفتار کو ورک لوڈ اور بے تحاشہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کی وجہ قرار دے دیا۔ بازید خان نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کی بولنگ رفتار 10 سے 15 کلومیٹر تک کم ہو گئی۔انہوں نے تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر اور بریٹ لی نے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلی ہے لیکن ان کی رفتار میں کمی نہیں ہوتی تھی جب کہ شاہین آفریدی کی رفتار کم ہوئی ہے جو کہ ٹی ٹونٹی کے فوراً بعد ٹیسٹ کھیلنے کا نتیجہ ہے۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ نے اپنے جسم کو لمبی کرکٹ کے لیے تیار نہیں کیا، بس ٹی ٹونٹی میں چار اوور کروا کر ٹیسٹ کھیلیں تو اسپیڈ کم ہو گی۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement