شان مسعود بنگلادیش کیخلاف شکست سے دل برداشتہ، مستعفی ہونے کا امکان
پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود بنگلادیش کے خلاف شکست سے دل برداشتہ ہو گئے۔ ٹیسٹ کپتان شان مسعود کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔شان مسعود کو بطور کپتان شدید تنقید کا سامنا ہے، وہ دسمبر 2023ء میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بنے تھے۔شان مسعود کی زیرِ قیادت پاکستان 16 ٹیسٹ کھیلے، جن میں سے 4 ٹیسٹ میں جیت اور 12 میں شکست ہوئی۔
سلہٹ ٹیسٹ: پاکستان کو شکست https://www.rehbernews.com/news_single_sub_category.php?id=80988
واضح رہے کہ بنگلادیش نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو ہرا دیا ہے، میزبان ٹیم نے 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز 2-0 سے جیت لی۔سلہٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 358 رنز بنا سکی اور یوں دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کو 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Leave A Comment