تازہ ترین

یمنز ایشیا ءکپ میں بھارتی ویمنز نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔  دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیا گیا 56 رنز کا ہدف بھارت نے 8.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔شفالی ورما 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، سمرتی مندھانا بھی 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں، پراتیکا راول کو 4 رنز پر فاطمہ ثنا ءنے آؤٹ کیا۔کپتان ہرمن پریت کور 18 اور دپتی شرما 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ویمن ٹیم ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنے کم ترین ٹوٹل 55 رنز پر ڈھیر ہوئی اور بھارت کو جیت کے لیے صرف 56 رنز کا ہدف دیا تھا۔ شوال ذوالفقار 14 اور منیبہ علی 13 رنز بناسکیں، کپتان فاطمہ ثناء سمیت پاکستان کی 4 بیٹر صفر پر آؤٹ ہوئیں۔ پاکستان کی 9 بیٹر ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں۔بھارت ویمنز کی جانب سے شری چرنی اور پریما راوت نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Leave A Comment

Advertisement