ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کی 13 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانگی
ہیڈ کوچ سرفراز احمد کی سربراہی میں قومی کرکٹ ٹیم 8 جولائی کو اسلام آباد میں رپورٹ کرے گی۔ سکواڈ 2 ٹیسٹ کھیلنے 13 جولائی کو روانہ ہوگا۔قومی ’’ریڈ بال‘‘ کرکٹ ٹیم کا کیمپ اس وقت لاہور میں جاری ہے، اور امکان ہے کہ 2 جولائی کو ختم ہوگا۔اس بات کا قوی امکان ہے کہ پی سی بی دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لئے 17 ارکان پر مشتمل ایک ہی ٹیم کا اعلان کرے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں پہلا ٹیسٹ 25 جولائی جب کہ دوسرا ٹیسٹ 2 اگست سے شروع کرے گی۔
دورہ انگلینڈ میں پاکستان ٹیم تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کی شروعات 19 اگست سے کرے گی۔