ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے نمیبیا کے اسکواڈ کا اعلان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء کےلیے نمیبیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ کرکٹ کے میگا ایونٹ میں نمیبیا ٹیم کی قیادت آل راونڈر گرہارڈ اراسمس کے سپرد کی گئی ہے۔نمیبیا کی ٹیم گروپ اے میں بھارت، پاکستان، نیدرلینڈز اور امریکا کے ساتھ شامل ہے اور 10 فروری کو اپنا پہلا میچ نئی دہلی میں نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہوگا۔