تازہ ترین

پاکستان ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کو 53 رنز سے شکست دے دی۔قومی ویمن ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔کپتان فاطمہ ثناء نے 30 گیندوں پر برق رفتار 47 رنز سکور کیے جبکہ عالیہ ریاض اور سدرہ امین نے 26 ،26 رنز کی اننگز کھیلی۔جواب میں جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم 17ویں اوور میں 91 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اینیری ڈارکسن 30 رنز بناکر نمایاں رہیں۔پاکستان کی جانب سے سدرہ اقبال نے 3اور فاطمہ ثناء نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement